ٹرمپ کا فیصلہ منسوخ، صدر جوبائیڈن کا انقلابی قدم!

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کا اہم فیصلہ منسوخ کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا ہے جس میں سابق صدر نے امریکا میں داخلے کے لیے گرین کارڈز کی درخواستوں پر پابندی عائد کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امریکا میں کورونا کے سبب بڑھنے والی شدید بے روزگاری کی وجہ سے امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر جوبائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ٹرمپ کے فیصلے کو منسوخ کیا اور صدارتی حکم میں کہا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد پابندی نے فیملیوں کو علیحدہ کیا، جو امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے درست نہیں۔

American presidentjoebidenTrump