کورونا وبا سے 43 جاں بحق، 4323 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فیصد ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 821 تک پہنچ گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات کے پی کے میں ہوئیں جہاں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ پنجاب میں 15، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 اموات ہوئیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی ہے۔

Covid 19Pakistan