اسلام آباد: مرکزی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جب کہ کابینہ ڈویژن نے 19 اکتوبر کو عید میلاد النبی کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 19 اکتوبرکو ملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی، اور اس موقع پرملک بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس موقع پر ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا اہتمام ہوگا۔ محافل میلاد منعقد ہوں گی اور علماء محافل میں بیانات کریں گے۔ ملک کے تمام شہروں میں مساجد اور اہم عمارتوں اور مقامات کو برقی قمقموں سےسجایا جاتا ہے۔