کراچی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کراچی میں پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کی رہایش گاہ آمد
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امیر بخش بھٹو سے ان کے والد سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعلی سندھ ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے ممتاز علی بھٹو مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی وزیر خارجہ نے اس موقعہ پر کہا
ممتاز علی بھٹو، ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور وضع دار شخصیت کے مالک تھے،
ممتاز علی بھٹو نے سندھ کی سیاست میں ہمیشہ متحرک اور فعال کردار ادا کیا
وزیر خارجہ کی ممتاز علی بھٹو مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا اس موقعہ پر
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے