یوکرینی صدر کا الزام مسترد، پاکستان کا یوکرین سے وضاحت طلب کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرینی صدر کے بیان پر یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات علاقے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے، پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور فلسطینیوں پر مظالم کے دوران اسرائیل سے رابطوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرینی صدر کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتا ہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی، یوکرین سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد پاکستان کو فراہم نہیں کیے گئے، پاکستان یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ پاکستان کی منسوخی یا التوا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے حتمی تاریخ دونوں ممالک کے درمیان ابھی طے ہونا باقی ہے، جب تاریخ طے ہوجائے گی تو وزارت خارجہ باضابطہ اعلان کرے گی۔

Foreign ministryPakistan announces to seek clarification from UkraineShafqat Ali KhanspokepersonUkrainian president's accusation rejected