کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیبل گبول کے بیٹے نادر گبول کی عبوری ضمانت منظور ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق نبیل گبول کے بیٹے کے خلاف ڈسٹرکٹ ساؤتھ ساحل تھانے میں موٹر سائیکل کر ٹکر مار کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مدعی کا موقف تھا کہ نادر گبول نے گاڑی سے میری موٹر سائیکل کو ہٹ کیا اور فرار ہو گیا، یہ واقعہ 3 اپریل کو 26 اسٹریٹ پر پیش آیا۔
مدعی کے مطابق وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، اسی روڈ پر نبیل گبول کا بیٹا نادر گبول کالے رنگ کی موڈیفائیڈ گاڑی چلا رہا تھا، جس پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔
واقعے کے بعد مدعی نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے نادر گبول کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا کی.
دریں اثنا ملزم کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس میں کراچی کی عدالت نے نادر گبول کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور 20 ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔