نیویارک: امریکا کے ماہرین نے کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ اور اثرات کی تجزیاتی رپورٹ شائع کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گیارہ امراض میں مبتلا افراد کے لیے کرونا وائرس شدید یا موت کی وجہ ثابت ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق دنیا کی 22 فیصد آبادی کے کورونا وائرس کے شدید مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہے، ہر پانچ میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ جو لوگ کورونا میں مبتلا ہوں اُن کی حالت تشویشناک ہو یا تمام کی موت کا خطرہ ہو
ماہرین نے تحقیق کی بنیاد پر مرتب کی جانے والی رپورٹ میں گیارہ امراض یا کیفیات کے حامل افراد کا احاطہ کیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان گیارہ امراض میں مبتلا افراد کو کورونا کی علامات انتہائی سنگین اور شدید ہوسکتی ہیں، بقیہ افراد کو ضروری نہیں ہے کہ علامات بھی ظاہر ہو۔
گیارہ بیماریوں کی فہرست،
پھیپھڑوں کی دائمی بیماری
ذیابیطس
ہیموگلوبن کی خرابی
مدافعتی نظام میں کمزوری
جگر کی بیماری
65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد
نرسنگ ہومز یا طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات میں رہنے والے افراد
دل کی سنگین صورتحال (شریانیں بند، بائی پاس یا دو سے زیادہ اٹیک والے)
شدید موٹاپے کا شکار افراد