گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں سال 2021ء جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 22 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 6 اشیاء سستی ہوئی ہیں۔
تاہم اب ملک بھر میں ایک بار پھر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا جب کہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوچکا ہے ، جس کے ساتھ ہی پچھلے تین ہفتوں میں مجموعی طور پر گھی 65 روپے فی کلو جب کہ کوکنگ آئل 44 روپے فی لٹر تک مہنگا ہوچکا ہے کیوں کہ اس سے پہلے بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ رواں سال جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.06 فیصد اضافہ ہوگیا۔