گوکل کا اردو کے عظیم افسانہ نگار کو خراج تحسین

گوکل نے اردو کے ممتاز افسانہ نگار منٹو کو ان کے یوم پیدایش پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج اس بے بدل فکشن نگار کا 108 ویں یوم پیدائش ہے، اس موقع پر گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے انہیں یاد کیا۔
کئی یادگار افسانوں کے خالق سعادت حسن منٹو 11 مئی 1912 کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں لدھیانہ بھارت میں پیدا ہوئے۔
ادبی سفر میں کالی شلوار، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھول دو، نیا، ٹھنڈا گوشت اور دھواں جیسے یادگار افسانے لکھے۔
انھیں اپنی افسانوں کی وجہ سے مقدمات کا بھی سامنا رہا، منٹو پر فحاشی کا الزام لگا۔

تقسیم کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے۔ یہیں 18 جنوری 1955 کو 43 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ انتقال کر گئے۔
آج منٹو کا شمار برصغیر کے مقبول ترین فکشن نگاروں میں ہوتا ہے، ان کی زندگی پر پاکستان اور ہندوستان میں فلم بھی بنائی گئی۔

Saadat Hasan Mantoسعادت حسن منٹومنٹو