ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروری کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں بجلی کے نرخ میں 36پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔جبکہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 50 پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گندم، آٹا، آلو، گڑ، دال مسور، دال چنا مہنگے ہوئے ساتھ ہی پیاز، انڈے، دال مونگ، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔