شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 10 لاکھ 85 ہزار 500 ہو گئی ہیں۔ تفصِلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر سے دنیا بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈھائی لاکھ افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی جبکہ 3 ہزار 700 افراد ہلاک ہوئےیہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 214 ممالک اور علاقوں میں 3 کروڑ اور 80 لاکھ 49 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے،اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 20 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، بھارت میں وائرس کے مزید 55 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،برازیل میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہیں