گجرات: پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

راولپنڈی: پاک فوج کا گجرات میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، جب یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان سوار تھے، دونوں اس سانحے میں شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ میجرعمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے تھا۔