کینیڈا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے
کینیڈا: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد چھ ہزار چھ سو انتالیس تک جا پہنچی ہے۔
کیوبیک صوبہ کورونا وائر س سے سب سے متاثر ہوا ہے جہاں اس وقت تک اڑھتالیس ہزار چھ سو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد4139 تک پہنچ چکی ہے۔
اونٹیریو میں کورونا وائرس سے 26191 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 2123 ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹورنٹو اورگردو نواح کے علاقوں میں کوروناکیسز کی تعداد تشویشناک ہے۔
اپریل کے آغاز میں اونٹیریو میں تصدیز شدہ کیسز کی تعداد پانچ ہزار تھی جن میں باون فیصد کا تعلق ٹورنٹو اور جی ٹی اے سےتھا،تاہم مئی میں یہ تناسب چھہتر فیصد تک پہنچ گیا جبکہ کیسز کی تعداد چھ ہزار چھ سو رہی۔
البرٹا میں 6901 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ139 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ برٹش کولمبیا میں اب تک 2541 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائر س سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 161ہے۔