کینیڈا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے

کینیڈا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد اکانوے ہزار سات سو پانچ ہو گئی ہے،ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد سات ہزار تین سو چھبیس تک جا پہنچی ہے۔
کیوبیک صوبہ کورونا وائرس سے سب سے متاثر ہوا ہے تاہم وہاں اب کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے لگی ہے۔ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف295کیسز سامنے آئے ہیں جو وائرس کے پھیلائو کے بعد کم ترین شرح ہے۔
اس وقت تک اکاون ہزار تین سو چون افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعدادچار ہزار چھ سو اکسٹھ تک پہنچ چکی ہے۔
اونٹیریو میں کورونا وائرس سے اٹھائیس ہزار دو سو تریسٹھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد دو ہزار دو سو چھہتر ہے۔
البرٹا میں سات ہزار چوالیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ143 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔ برٹش کولمبیا میں اب تک پچیس سو ستانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائر س سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 165 ہے۔