کیا کورونا وائرس فالج کا سبب بن سکتا ہے؟

امریکا کے ماہرین کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کورونا وائرس فالج کے خطرے میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے اس وائرس کو کمزور مدافعتی نظام کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد کے لیے مہلک اور جان لیوا قرار دیا تھا، لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے متاثر درمیانی عمر کے افراد میں فالج کے واقعات دیکھنے میں آئے۔
نیویارک کے ماؤنٹ سنائی اسپتال کے ڈاکٹرز نے حالیہ دنوں میں نوجوان مریضوں میں فالج کے کیسز میں اضافہ نوٹ کیا، بیشتر مریضوں میں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس درمیانی عمر کے چند ایسے مریض آئے ہیں جنھیں فالج کا دورہ پڑا اور جب ان کی تشخیص کی گئی تو ان میں کورونا وائرس پایا گیا اور یہ تشویش ناک امر ہے۔
خیال رہے کہ اس عالمگیر وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور لاکھوں زندگیاں نگل لی ہیں۔

فالجکورونا وائرس