کویت کے محکمہ شہری ہوابازی نے یکم اگست سے کمرشل فلائٹس کی بحالی کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یکم اگست سے کویت میں کمرشل پروازیں بحال کردی جائیں گی جبکہ فلائٹس کی مکمل بحالی مرحلہ وار ہوگی،رپورٹ کے مطابق 1 اگست 2020 سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمرشل پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول دیا جائے گا جبکہ مکمل فضائی آپریشن کی بحالی رواں سال ممکن نظر نہیں آرہی۔کویت نے عالمگیر وبا کی وجہ سے 13 مارچ سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس سے پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی تھی، تاہم اب پروازوں کی بحالی تین مراحل میں ہوگی، پہلا مرحلہ یکم اگست کے بعد سے 6 ماہ پر مشتمل ہوگا۔دوسرا مرحلہ بھی چھ ماہ پر مشتمل ہوگا، اس کی شروعات یکم فروری2021 سے ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے کا آغاز یکم اگست 2021 سے ہوگا، جس کے بعد سے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل آپریشن کی پوزیشن میں ہوگا۔