کووڈ-19: پاکستان میں پلازمہ عطیہ کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کے لیے ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیٹا اندراج کے لیے ایک افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ پلازمہ عطیہ کرنے کی ہیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔ انحوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب افراد پلازمہ عطیہ کے لیے ہیلپ لائن پر رابطہ کریں جب کہ پلازمہ ڈونرز کا نام اور ذاتی معلومات صیغہ راز میں رہیں گی۔نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سےصحت مند افراد زیادہ سے زیادہ پلازمہ عطیہ کریں۔