کراچی: کورونا کے مزید 50 کیسز، ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 94 ہوگئی۔
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے سکھر آنے والے 50 افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 94 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی، جن میں سے 25 کا تعلق کراچی، ایک حیدرآباد سے جبکہ 50 کیسزتفتان بارڈرسے آنے والے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثر 2 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔