کورونا کے مزید 2 ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے دو ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ دو ہزار 216 کورونا کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔تفصِلات کے مطابق گزشتہ 24 گھںںٹوں میں کورونا کے دو ہزار 463 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 773 ہوگئی۔جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 39 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔جبکہ سال کے آخری روز بھی کورونا وائرس میں مبتلا مزید 71 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار 176 ہوگئی۔