کراچی:کورونا کے باعث لوگ گھروں میں بند ہوئے تو پالتو جانوروں اور پرندوں کے ساتھ وقت گزارنے لگے ہے۔پالتو جانوروں کے ذریعے وائرس پھیلنے کی افواہوں نے لوگوں کو بھی پریشان کردیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران پالتو جانور اور پرندے اپنے مالکان کےاور قریب آگئے ہیں۔لاک ڈاؤن میں دنیا سے دورشہری آج کل زیادہ وقت انہی کے ساتھ گزارتے ہیں۔کورونا کے خوف کے باعث شہری پالتو کتوں کو بھی وائرس سےبچانے کے لیے جتن کرنے لگے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق کورونا کے باعث پالتو جانوروں یا پرندوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، گھروں میں جو جانوراور پرندے رکھے جاتے ہیں انہیں باقاعدہ ویکسین کروائی جاتی ہےاوران کی خوراک بھی اچھی ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے ان کا نظام انہضام بہترین ہوتا ہے،ایسے جانوروں میں کورونا وائرس کا خدشہ بہت کم ہوتا ہے۔