کورونا کی دوسری لہر،احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ ہوگیا

کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ آج سے ہوگیا۔ دوسرے مرحلے کا نفاذ کوروناکے حساس شہروں میں ہوگا جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔ جس میں ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانے کئے جائیں گے۔تفصِلات کے مطابق احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021 تک رہے گا،احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کیلئے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، کورونا کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کئے جائیں گے۔این سی او سی کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ عائد ہوگا جب کہ ماسک نہ پہننے والوں کو جرمانہ کرکے 3 ماسک فراہم کئے جائیں گے۔دوسری جانب سرکاری ونجی دفاتر کیلئے ورک فرام ہوم پالیسی کا نفاز بھی آج سے ہوگا، سرکاری ونجی دفاترمیں 50 فیصدعملہ بلانے کی اجازت ہوگی۔دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی ہوگی تاہم اس پابندی کا نفاذ20 نومبر سے ہو گا، شادی کی تقریبات کھلی فضا میں منعقد کرنےکی اجازت ہوگی، کھلی فضامیں شادی کی تقریب میں ایک ہزار مہمان شریک ہو سکیں

coronavirus