ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 18 ہزار 164 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 981 ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 218 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 363 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 270 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ اس ہی دوران مزید 33 اموات بھِی ہوئی۔