وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ساتھ ہی کئی تعلیمی اداروں کو کورونا کیسز سامنے آنے پر بند کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں انہیں سیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں رینڈم ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔بچوں اور اساتذہ کی زندگیاں زیادہ ضروری ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ مارکیٹس اور ریسٹورانٹس میں ایس او پیز کی زیادہ خلاف ورزی ہو رہی ہے۔کورونا کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ سماجی تقریبات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیمی ادارے بند نہیں کرنا چاہئیے۔مراد راس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں اسکول بند نہیں ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آئن لائن ایجوکیشن سے مطمئن نہیں ہیں۔آن لائن ایجوکیشن میں طلبا اساتذہ پر توجہ نہیں دیتے۔