دہلی: کورونا نے بھارتی وزیر اعظم کو بھی خدشات میں مبتلا کر دیا۔ نریندر مودی نے ملک میں 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ارب سے زاید آبادی والے بھارت میں مکمل لاک ڈائون ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں نریندر مودی نے اعتراف کیا کہ اب لاک ڈائون کے سوا بھارت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان 21 دنوں میں ملک کو نہ سنبھال سکے، تو ملک بہت پیچھے چلا جائے گا، اس لیے گھروں تک محدود رہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کے خدشات کے باعث پوری دنیا میں نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔ اب تک اٹھارہ ہزار ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔