فلپائن کے صدر رڈریگو کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے شہریوں پر روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے استعمال سے قبل ویکسین ٹیسٹ کے لیے مجھ پر لگائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق فلپائن اور روس کے درمیان معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے تحت روس کورونا ویکسین کی بڑی مقدار میں خوراکیں فلپائنی حکومت کے حوالے کرے گا ۔ روس نے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار تو کرلی ہے لیکن ابھی بھی چند کلینکل ٹرائلز باقی ہیں، دیگر تجرباتی مراحل ممکنہ طور پر فلپائن میں مکمل کیے جائیں گے جو معاہدے کا حصہ ہے ملک کے صدر رڈریگو نے ویکسین کا سب سے پہلے خود پر استعمال کا اعلان اس لیے کیا کیوں کہ ویکسین سے متعلق عوام میں تشویش پائی جاتی ہے، اسی ڈر کو ختم کرنے لیے فلپائنی صدر کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن پر براہ راست آکر ویکسین لگواؤں گا تاکہ لوگوں کے درمیان پائے جانے والے تحفظات دور ہوں۔