محکمہ صحت سندھ نے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکم فروری کو کورونا ویکسین کراچی پہنچے گی اور فروری کے پہلے ہفتے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔خیال رہے سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، جس کے مطابق پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کورونا ویکسین دی جائے گی۔خِیال رہے کہ مختلف امراض میں مبتلا افرادکی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کا آرڈر دے دیا ، ذرائع محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو ویکسین کراچی پہنچے گی اور سندھ میں فروری کے پہلے ہفتے میں ہیلتھ کیئرورکرز کو ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسین کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ یاد رہے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےوفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ہم چاہتےہیں کہ ہم دیگر ممالک سےویکسین حاصل کرسکیں اور لوگ جلدسے جلد صحت یاب ہوسکےہیں، ویکسی نیشن شروع نہ کی تو عالمی آمدورفت میں مشکلات ہوں گی۔