کورونا وائرس کے مریض نے خود کشی کرلی

دہلی: کورونا کے مشتبہ شخص نے رپورٹس آنے سے قبل ہی اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی،
تفصیلات کے مطابق دہلی میں ایک شخص کو ائیرپورٹ حکام نے اسپتال منتقل کیا تھا کیونکہ اس میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
سڈنی سے بھارت آںے والے مسافر کو آج ہی آئسولیش وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا،35 سالہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اسے گاندھی ائیرپورٹ سے کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال لایا گیا تھا لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی اس نے خوکشی کر لی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ مریض پچھلے ایک سال سے سڈنی میں رہ رہا تھا اور حال ہی میں بھارت لوٹا تھا۔ جہاں اس کے خون کے نمونے لے کر کورونا ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے، تاہم مشتبہ مریض نے آئسولیشن کے خوف سے وارڈ میں لائے جانے کے کچھ ہی دیر بعد دروازہ کھولا اور ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

مشتبہ مریض کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے جس سے واضح ہو گا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار تھا یا نہیں۔

کورونا وائرس