کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 64 اموات

پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی اور ایک ہزار361 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہو گئی ہے۔این سی اوسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 40ہزار906 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار361 کورونا کیسز سامنے آئے ، جس کے بعدکوروناکےفعال کیسزکی تعداد23ہزار281 جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 تک جا پہنچی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار281 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 681 افراد کورونا سے صحتتیاب ہوئے۔ جبکہ ملک میں تاحال 88لاکھ 31ہزار892 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار901، خیبر پختونخوا 71 ہزار490، سندھ 2 لاکھ 57 ہزار 89، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان19 ہزار10، آزاد کشمیر10 ہزار22 اور گلگت بلتستان4 ہزار 955 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔