کورونا کسسیز میں اضافے کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مثبت کورونا وائرس کیسز کی مجموعی شرح 8.16 فیصد ہے، ملک میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی کل تعداد 2 ہزار 469 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 14.1 فیصد اور سب سے کم پنجاب میں 4.2 فیصد ہے۔تفصِلات کے مطابق سندھ میں مثبت کورونا وائرس کیسز کی شرح سب سے زیادہ 14.1 فیصد ہے، بلوچستان میں 12.5 فیصد اور آزاد کشمیر میں 11.9 فیصد ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان میں 4.7 فیصد، اسلام آباد میں 6.6 فیصد اور خیبر پختونخواہ میں 5.6 فیصد ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 301 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں، لاہور میں 80، ملتان میں 40، راولپنڈی میں 19، کراچی میں 75، راولپنڈی میں 41 اور اسلام آباد میں کرونا وائرس کے 40 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔