بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو ڈاکٹرز کی طرح ذمے داریاں انجام دے سکتا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرفہرست جامعہ ڈیزائنر چینہوا یونیورسٹی کے محققین نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو اسپتالوں میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے۔
اس جدید روبوٹ میں مریض کا الٹرا ساؤنڈ کرنے، جسم کے مختلف اعضا کی آوازیں سننے سمیت منہ کا معائنہ کرنے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ ’’اسٹیسی اسکوپ‘‘ سے لیے جانے والے تمام کام یہ روبوٹ کرسکتا ہے۔
روبوٹ میں دو بازوؤں کے علاوہ جدید کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔ پروفیسر ژینگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ روبوٹ کو ایسے مشن سونپے جاسکتے ہیں جس میں ڈاکٹروں کا مریض کے پاس جانا خطرے کا باعث ہو۔