کورونا وائرس نے بچوں پر حملے تیز کردیے

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نئے کورونا کے اعداوشمار کے مطابق 3 اگست تک کورونا کے جتنے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں 7.3 فیصد بچے ہیں، بچوں میں کورونا کا پھیلاؤ پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز(سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مسلسل بچے کورونا کا شکار ہورہے ہیں، کورونا نے جولائی میں بچوں پر زیادہ وار کیے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے خیال رہے کہ  تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے کورونا کے حملوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نئی رپورٹ کے مطابق 5.36 ملین افراد کی امریکی آبادی میں اس وقت 1 لاکھ 69 ہزار 489 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جبکہ  گزشتہ ماہ امریکا میں 25 بچے اس وائرس سے انتقال کرگئے تھے۔