کورونا وائرس نے ایک اور معالج کی جان لے لی

پشاور: وائرس نے ایک اور معالج کی جان لے لی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے وابستہ پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید اس مہلک وبا سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ کے پی کے اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، مصدقہ کیسز کی تعداد 1700 ہے، جب کہ 89 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈبلیو ایچ او نے یہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ جولائی تک پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

کورونا وائرس