کورونا وائرس موسم سرما میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین

چین میں ماہرین نے نئی طبی تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ کورونا وائرس موسم سرما میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کورونا اور انفلوائنزا(نزلہ) کے وائرسسز آپس میں مل جائیں تو کووڈ 19 کی نقول بننے کی شرح 10 ہزار گنا بڑھ سکتی ہے، اس طرح سردیوں کے دوران کورونا تیزی سے پھیل سکتا ہے جس سے زیادہ لوگ متاثر ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق کورونا اور فلو دونوں کسی شخص کو لگ جائے تو اس کے جسم میں کورونا کی نقول کا عمل دس ہزار گناہ بڑھ جائے گا، انفلوائنزا اے وائرس بیماری کے چند گھنٹوں کے اندر انسانی خلیات کی ساخت میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لاتا ہے۔اور یہ تبدیلی کورونا کو دیگر خلیات پر حملے اور وائرس کے نقول میں مدد فراہم کرے گی،تفصِلات کے مطابق تحقیق کی سربراہی کرنے والے شوکے نامی پروفیسر کا کہنا ہے کہ دنیا کے شمالی کرے میں جلد شروع ہونے والا فلو سیزن کورونا کی وبا سے جڑ سکتا ہے جو کہ عوامی صحت کے لیے ممکنہ طور پر سنگین خطرہ ہے۔