لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ لاہور پولیس فورس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے سرجیکل ماسک اور سینٹائزر تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ پولیس فورس کی صحت اور زندگی کی حفاظت اولین ترجیحی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے کہا کہ اب پچاس ہزار سے زائد ماسک اور 25 سو سے زائد سینٹائزر پولیس نفری میں تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ حفاظتی ماسک اور سینٹائزرلاہور پولیس کے تمام تھانوں، چیک پوسٹس اور ناکہ جات میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس، متاثرین کی تعداد 250 ہوگئی
پولیس ناکوں، فرنٹ ڈیسک اور محرر سمیت پبلک ڈیلنگ سے منسلک اہلکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر ماسک اور سیناٹائزرز دے رہے ہیں۔ ماسک اور سینٹائزر تقسیم کرنے کا مقصد پولیس فورس کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔ موٹروے ناکا جات پر بھی ماسک اور سینٹائزر تقسیم کئے گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس کی تمام یونٹس کو کورونا وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی بھی باقاعدگی سے فراہم کی جارہی ہے۔ تمام تھانوں اور دفاتر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر مبنی ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تھانوں میں فرنٹ ڈیسک سمیت تمام سٹاف حفاظتی ماسک پہن کر فرائض سر انجام دے رہا ہے۔