دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 69 ہزار 586 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 781 ہوگئی۔دنیا بھر میں فعال کیسز کی تعداد 73 لاکھ 206 ہے، ان میں سے 61 ہزار 250 کیسز تشویشناک ہیں جبکہ دنیا بھر میں اب تک 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار 599 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کیسز کے لحاظ سے امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے 68 لاکھ 28 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 25 لاکھ 7 ہزار 795 ہے۔ ملک میں زیر علاج 14 ہزار 157 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں 41 لاکھ 19 ہزار 158 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
جبکہ بھارت بد ستور کورونا وائرس کیسز کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے 97 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ اور 11 سو سے زائد اموات ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک بھر میں 83 ہزار 257 افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوئے
بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 10 لاکھ 14 ہزار 510 ہے جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 40 لاکھ 25 ہزار 79 ہوچکی ہے۔ ساتھ ہی برازیل میں بھی کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 174 ہوچکی ہے، برازیل میں اب تک 44 لاکھ 21 ہزار 686 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔