کورونا وائرس سے ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد قیصرانی جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: ماہر امراض سینہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈاکٹر خالد مسعود 10 روز سے طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں زیر علاج تھے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں چیسٹ اسپیشلسٹ تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کی تدفین آبائی علاقہ تونسہ میں کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔