دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 10 کروڑ 26 لاکھ 29 ہزار سے تجاوز جبکہ 22 لاکھ 16 ہزار 311 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا میں کورونا کے 2 کروڑ 60 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 47 ہزار 459 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 65 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 176 اور ایک کروڑ 7 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار 275 اور 91 لاکھ 19 سے زائد افراد متاثر ہیں۔