بھارت میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ ہلاکتیں سامنے آرہی ہیں بھارت میں ایک دن میں کورونا کے 64 ہزار سے زائد کیسز سامنے آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ منگل کے روز بھارت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ 876 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ دوسرے نمبر پر امریکا میں 654 اور برازیل میں 620 ہلاکتیں ہوئی
بھارت میں گزشتہ 15 روز سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور گزشتہ روز ایک دن میں ریکارڈ 64500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 1092 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس سے بھارت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ہلاکتیں 52 ہزار 800 سے زیادہ ہیں۔