کورونا وائرس ، پاکستان میں مزید 1 ہزار303 کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار529 تک پہنچ گئی۔جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 76اموات ہوچکی ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہے۔ جبکہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار303 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار236 ہے۔۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.1 فیصد ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار436افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار183، خیبرپختونخوا 4 ہزار185، اسلام آباد 768، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 559 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

coronavirus