عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 2 ہزار253 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں اموات کی تعداد 29 ہوچکی ہیں۔یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ7 ہزار453ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد22ہزار38ہے۔ 5 لاکھ 71 ہزار878افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار769افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ سندھ میں 4 ہزار 458، خیبر پختونخوا 2 ہزار159، اسلام آباد میں 526، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 320 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔