عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی لہر پہلے سے زیادہ خطرناک اور مختلف اداز سے نمودار ہوگی اور اس سے متاثر ہونے والے افراد وہ ہوں گے جن میں سے کورونا وائرس کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔ایشیا پیسیفک کے ممالک میں اب20، 30 ، 40سال کے افراد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بن رہے ہیں یعنی اس باروائرس پھیلانے والے لوگ ہیں جنہں معلوم ہی نہیں کہ وہ اس وائرس سے متاثر بھی ہو چکے ہیں۔مغربی پیسیفک ریجن کے ڈائریکٹرتیکاشی کاسائی نے خبردارکرتے ہوئے کہا اب متاثر ہونے والے وہ افراد ہیں جن میں سے بیشتر میں کورونا وبا کی کی بہت کم یا کوئی بھی علامات موجود نہیں ہوتی ہیں جب کہ یہ افراد ادھیڑعمر اورکم مدافعت رکھنے والے لوگوں کو زیادہ متاثر کریں گے۔