کورونا وائرس، عوامی مقامات پر ماسک لازمی قرار

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بڑھتے کورونا بحران کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، وبا کی مقامی سطح پرمنتقلی زیادہ ہے، 24 گھنٹے میں کوروناسے 4 ہیلتھ ورکرز سمیت 78 اموات ہوئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 66 ہزار 457 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ ایک ہزار 395 افراد کورونا سےجاں بحق ہوچکے ہیں۔
اپنی پریس کانفرنس میں انھوں نے منفی باتوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہر پلیٹ فورم پر عوام کی راہ نمائی کی جائے۔

کورونا وائرسماسک