عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں9 کروڑ6لاکھ91 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 19 لاکھ 43 ہزار 131اموات ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں 2 کروڑ 39 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔جبکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں 3 لاکھ 83 ہزار275 اموات ہو چکی ہیں اور 2 کروڑ 29لاکھ 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار198 اور ایک کروڑ46 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد2 لاکھ 3 ہزار اور81 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔جبکہ فرانس ، برطانیہ ، ترکی اور اٹلی میں بھی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔