دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 72 لاکھ سے زائد اور 28 لاکھ 86 ہزار 69 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 13 کروڑ 30 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد متاثر اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ 73 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 70 ہزار 260 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 31 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 27 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں 48 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 97 ہزار 273 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔