اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 186 تک جاپہنچی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 462 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 1083 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20186 ہوگئی۔ ان میں سے مجموعی طور پر اب تک 5590 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ 7524 جب کہ سندھ میں 7465 مریض ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 3129، گلگت میں 364، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 415 جب کہ آزاد کشمیر میں 71 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا شکار مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 462 ہوگئی ہے۔ سندھ میں 138، پنجاب میں 124 ، خیبر پختونخوا میں 180، اسلام آباد 4، بلوچستان 21 اورگلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔