اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے موجودہ صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا، آج قوم سے خطاب کریں گے۔
ذرائع نے بتایا چیئرمین سیکریٹریٹ بنی گالہ میں آج سہ پہر اجلاس ہوگا، جس میں وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے نکات پر مشاورت ہوگی، عمران خان قوم کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے، وزیر اعظم کورونا صورتحال میں ملکی معیشت سے متعلق بات کریں گے جبکہ قرضوں میں ریلیف اور آئی ایم ایف کی امداد پر بھی بات کریں گے۔