اسلام آباد : پاکستانی حکومت اور عوام کا کورونا وائرس سے مقابلہ جاری ہے۔ ملک بھر میں 1102 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اب تک آٹھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
اس مریض کو شکست دینے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پچاس کیس رپورٹ ہوئے، پاکستان میں کورونا وائرس کے 21 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ 417 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں، پنجاب میں 323، بلوچستان میں 117 ، گلگت بلتستان میں 84، کے پی میں 121 ،اسلام آباد میں25 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔