کورونا سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاں بحق

گلگت: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی جانباز خان کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق وزیر زراعت گلگت بلتستان جانباز خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ طبیعت خراب ہونے پر سٹی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جانباز خان کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان اور وزرا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔