راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ انفرادی طور پر کورونا سے بچاؤ درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے، ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے انفرادی طور پر ایک ذمے دار شہری بننا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کوئی بھی خطرہ ایک ذمے دار اور پُرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا، ذمے دار اور پرعزم قوم کی حیثیت سے چین نے ایسا کر دکھایا ہے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمے داری کو ادا کرے گی، ہم کورونا سے قوم کی حفاظت کے عمل کو بطور مقدس فریضہ انجام دیں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا انفرادی نظم و ضبط اور باہمی تعاون تمام اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا۔