اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے۔
منیر خان اورکزئی کو رات گئے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ منیر خان کا 24 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم ایک ہفتہ قبل وہ صحت یاب ہوگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج تین بجے ضلع کرم میں ادا کی جائے گی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے منیر خان اورکزئی کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔